سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کیس کی سماعت

EOBI

EOBI

سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ای او بی آئی کے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کریں ای او بی آئی جائیداد رکھنا چاہتی ہے یا پیسے واپس کرنا۔

سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ای او بی آئی کے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ای او بی آئی فیصلہ کرے کہ وہ جائیداد رکھنا چاہتی ہے یا پیسے واپس لینا۔ ہاسنگ اسکیموں کے خلاف ایف آئی اے نے ایف آئی آر درج کی ہے ان پر مزید کاروائی نہ کی جائے۔ ہاسنگ سو سائٹی کے وکیل افتخار گیلانی نے کہا کہ باقی ہاسنگ سو سائٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ڈی ایچ اے کے خلاف نہیں یہ پک اینڈ چوز ہے۔

ڈی ایچ اے کے وکیل عرفان قادر نے کہا ڈی ایچ اے رقم واپس کرنا نہیں چاھتا۔جسٹس انور نے کہا کہ اگلی تاریخ میں جو رقم واپس نہیں کریگا اسکے خلاف کاروائی ہو گی۔ ۔عدالت نے ای او بی آئی کے وکیل کو کہا کہ آپ نے تو رقم بادشاہوں کی طرح بانٹی ہے آپ پہلے بھی ڈیرھ ارب کی رقم ڈبو چکے ہیں۔