اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ایف ایٹ کچہری ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں کہا ہے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، رپورٹ خفیہ ہونے کے باعث عدالت میں نہیں پڑھ رہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر بار صدرو کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایف ایٹ کچہری ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس میں کہا کہ ایف ایٹ کچہری کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔
رپورٹ خفیہ ہونے کی وجہ سے عام نہیں کر سکتے۔ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدور رجسٹرار آفس میں رپورٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بار صدرو کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔