سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج پھر ہو گی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
سابق صدر پرویز مشرف کے تینوں وکلا نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں جبکہ پرویز مشرف نے اپنا تحریری جواب بھی عدالت عظمی میں جمع کرا دیا ہے۔
جس میں سماعت کرنے والے بنچ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور ان حقائق کا ذکر کیا گیا ہے جس کے تحت تین نومبر دوہزار سات کے ماورائے آئین اقدامات اٹھائے گئے۔ دس دن بعد اس مقدمے کی آج دوبارہ سماعت ہو گی۔