اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت آج ہو گی۔ وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے خصوصی ٹیم تشکیل دیں اور جلد از جلد تحقیقات کرائی جائیں۔ حکومت نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے حکومت کی طرف سے جواب داخل کرایا، حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے پرویز مشرف کے 3 نومبر کے اقدامات کے بارے میں تحقیقات کرے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کی مانٹیرنگ کے لیے ایک کمیشن بھی بنایا جائے۔