اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں آج سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت ہو گی۔ گذشتہ سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جواد ایس خواجہ کہتے ہیں کہ غداری کیس کے ٹرائل کو 3 رکنی ٹر یبونل دیکھے گا کہ مشرف کے علاوہ کون کون سے عہدے دار شریک جرم تھے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مشرف غداری کیس کی سماعت کی، پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے عدالت کو بتایا کہ وہ کل تک پرویز مشرف کا بیان عدالت میں جمع کروا دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 12 کے تحت کوئی سزا گزری تاریخوں میں نہیں سنائی جا سکتی۔ اکتیس جولائی کیفیصلے میں بہت سے ابہام ہیں۔ مقدمے کی سماعت کے لئے فل کورٹ بنایا جائے۔ ان کے موکل کے معاملے میں عدلیہ مشترکہ طور پر متعصب ہے۔ ،کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔