سپریم کورٹ : حج کرپشن کیس کے ملزم راؤ شکیل کی ضمانت منظور

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی ضمانت منظور کرلی۔

حج کرپشن کیس کی سپریم کورٹ میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم راؤ شکیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔