واہ کینٹ (ڈاکٹر سید صابر علی سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے امید ہے کہ وہ عوام کو کرپشن اور استحصال سے پاک پاکستان دے گی، ماضی میں نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کرنے والی عدالتیں آج آزاد ہیں عوام نے عدلیہ کی آزادی اورججزکی بحالی کیلئے طویل جدوجہد کی اورقربانیاں دی ہیں قوم نے اس ڈکٹیٹرکا مقابلہ کیا جوکہتا تھا میرامکہ بہت مضبوط ہے اورساری قوت میری ذات میں مرتکز ہے ۔ہم کمیشن اورکرپشن کے راستے بند کرنا چاہتے ہیں ۔کرپشن کے خلاف 96ء میں قاضی حسین احمد نے جدوجہدکی اورپھراب ایک سال قبل ہم نے کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغازکیا ٹرین مارچ کیا پورے ملک میں عوامی جلسے منعقدکئے ۔ہم نے اپوزیشن نے مل کر کمیشن کیلئے ٹی اوآوزبنائے لیکن حکومت نے انھیں قبول نہیں کیا کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے بل پیش کیا تواس میں یہی کرپٹ اشرافیہ رکاوٹ بنی ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے واہ کینٹ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ،امیرضلع شمس الرحمن سواتی،امیدوارپی پی8محمدوقاص خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمدجواد ،جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں عثمان جاوید ودیگرقائدین نے بھی خطا ب کیا ۔قبل ازیں سینیٹرسراج الحق کی آمد پر اہلیان واہ نے پرجوش نعروں سے استقبال کیا ۔جلسہ عام میں مردوخواتین کے علاوہ نوجوانوں اوربچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ ہمارامطالبہ ہے کہ نیب کے سربراہ کی تقرری اپوزیشن لیڈراوروزیراعظم کی بجائے عدلیہ کرے تاکہ چیئرمین نیب آزادانہ فیصلے کرسکے۔
انھوں نے کہاکہ سب سے پہلے جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس کے خلاف سپریم کورٹ کا دروزہ کھٹکٹایا اورپانامہ لیکس میں شامل تمام کرپٹ عناصرکے احتساب کا مطالبہ کیا ۔ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کرنے والے کرپٹ ٹولے کے احتساب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ لوٹی گئی دولت کوواپس پاکستا ن لایا جائے ۔یوسف رضا گیلانی نے وزارت عظمی کی قربانی دے دی لیکن اپنے باس کوبچانے کیلئے خط نہیں لکھا ۔ لوٹ ماراوراستحصالی نظام کے باعث پاکستان میں تعلیم اور صحت کی سہولت میسرنہیں ہمارا نوجوان یہاں بے روزگارہے ۔ہم کسی ایک خاندان یا گروہ نہیں بلکہ ہرکرپٹ شخص کا احتساب چاہتے ہیں۔کہتے ہیں ہمارے صبرکا پیمانہ لبریزہوگیا آپ کا پیمانہ توبہت چھوٹا ہے ابھی تومچھرکاٹے گا اورجیل کی کوٹھڑی میں گرمی بھی برداشت کرنا ہوگی۔یہا ںغریب کا بیٹا گندگی کے ڈھیرسے رزق تلاش کررہا ہے اورآپ کے کتے بھی مکھن اورمربے کھاتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ قوم کواس بوسیدہ اورکرپٹ نظام سے بغاوت کرنا ہوگی اللہ کے بعد ہماری طاقت عوام ہیں ہماری اسمبلی او رسینٹ عوا م ہیں۔انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہم نے مطالبہ کیا کہ امیدوارکے اخراجات کا تعین کیا جائے لیکن اسے تسلیم نہیں کیا گیا کیونکہ وڈیرے اورجاگیردارپیسے کے بل پرحکومت پر قبضہ کرتے ہیں اورپھرلوٹ مارکے ذریعے کمائی کرتے ہیں ۔جھنڈے اورپارٹیاں بدلنے سے کرپشن کے داغ ختم نہیں ہوں گے کرپٹ ٹولہ کہیں بھی چھپ جائے ہم اس سے مظلوم عوام کی لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں گے ۔جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہاکہ پانامہ اسکینڈل اللہ کی بے آوازلاٹھی ہے ،کہا جاتا ہے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں توآپ سی پیک اورجمہوریت کے خلاف ہیں لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ سی پیک منصوبے کامحافظ کرپٹ ٹولہ ہوگا توسی پیک کا منصوبہ ناکام ہوگا ۔کمائی سے زیادہ اثاثے بنانے والے چوروں کے احتساب سے قوم کیوں پیچھے ہٹ جائے ۔ہم نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے احتساب کا نظا م بنائو اورسب سے پہلے سراج الحق کوکٹہرے میں لائو ۔پرویزمشرف غلاف کعبہ میں چھپ جائے توبھی اس کااحتساب بھی ضروری ہے ۔جب ہم سب کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں توکچھ لوگ کہتے ہیں صرف نوازشریف کا احتساب کافی ہے لیکن ہم ہرکرپٹ اورہرچورکا احتساب چاہتے ہیں ہمارے بے ضررصدرمملکت نے ٹرین پر سفرکرکے قوم کودوکروڑ خرچ کردئیے ۔ ان مغل بادشاہوں اور شہزاووں کوہمیشہ کیلئے سیاست سے آئوٹ کرنا ہوگا ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ملک کی تقدیربدلنے کیلئے قوم سراج الحق کا ساتھ دے ،کلمے کے نام پربننے والی ریاست کواسلامی پاکستان بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری ہے ملک کوغلامی میں دھکیلنے والے چوروں اورلٹیروں کومسترد کرنے کا وقت آ گیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038