سپریم کورٹ کا حیدرآباد کی 1446 ایکڑ زمین محفوظ بنانیکا حکم

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو حیدرآباد میں جنگلات کی ایک ہزار 446 ایکڑ زمین محفوظ بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حیدرآباد میں جنگلات کی 1446 ایکڑ زمین پر قبضے کے معاملے کی سماعت کی۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور کنزرویٹر فاریسٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے حیدرآباد میں جنگلات کی 1446 ایکڑ زمین کو محفوظ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت کی کہ حکومت سندھ اس زمین پر شجرکاری کے لئے محکمہ جنگلات کو فنڈز فراہم کرے۔