اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو آٹھ سے ق لیگ کے اعجاز احمد چودھری کی نااہلی کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اعجاز چودھری کی نا اہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اعجاز چودھری پر ان کے مخالف امیدوار نے جعلی ڈگری اور کاغذات نامزدگی میں غلط معلومات درج کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
لاہور کے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین سے اعجاز چودھری کو نا اہل قرار دے دیا گیا،،، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اعجاز احمد چودھری کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا۔