سپریم کورٹ کیجانب سے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کے معاملہ کا نوٹس

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ رپورٹ میں بتایا جائے غیر قانونی امیگریشن کے مقدمات میں ملزموں کی عدالت سے رہائی اور سزا سے متعلق وجوہات سے بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ایماندار اور قابل لوگ مایوس ہو کر روزگار کے لیے بیرون ملک جانے کے ترجیح دے رہے ہیں۔

بے روزگاری،، افراتفری اور گڈ گورننس کا فقدان ہوتا ہے تو مایوس شخص مجبور ہو کر بیرون ملک لے جانے والی غیرقانونی لانچ پر چڑھ جاتا ہے۔ آئندہ سماعت چار فروری کو ہو گی۔