نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو بی سی سی آئی کی صدارت کا چارج لینے سے روک دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق سری نواسن کی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا فیصلہ سات اکتوبر کو ہو گا۔
سری نواسن گزشتہ روز بورڈ کے سالانہ الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے جبکہ اس سے پہلے بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو الیکشن میں حصہ لینے کی مشروط اجازت دی تھی کہ جب تک وہ آئی پی ایل کرپشن کیس میں سے اپنا نام کلئیر نہیں کروا لیتے، صدارت کا عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے۔