اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی انتخابی عذرداری سے متعلق کیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی عذرداری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جہانگیر ترین کا کیس تو پہلے ہی الیکشن ٹریبونل میں موجود ہے۔جہانگیرترین نے عدالت کو بتایا کہ کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار صدیق بلوچ کے وکیل تاریخ پر تاریخ لے رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹریبونل میں فیصلہ ہوئے بغیر سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو سکتی۔
سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی انتخابی عذرداری سے متعلق کیس نمٹا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے الیکشن ٹریبونل کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔