کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری اور ججزکی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سپریم کورٹ اور ججز لاجز میں جدید سی سی ٹی وی سسٹم لگانے کی خریداری کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
جس کی صدارت ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کریں گے۔ کمیٹی جدید سیکیورٹی آلات اور سی سی ٹی وی کی خریداری کی نگرانی اور فنی تعاون کرے گی۔