اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے 29 جون سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے چھ بینچ تشکیل دے دئیے۔ انکوائری کمیشن، فلڈ کمیشن رپورٹ، ملکی و غیر ملکی این جی اوز اور اصغر خان نظر ثانی کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔
بینچ نمبر 1 جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا ، بینچ نمبر 2 جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس دوست محمد خان ، بینچ نمبر 3 جسٹس ثاقب نثار ، جسٹس مشیر عالم ، جسٹس عمر عطاء بندیال پر جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر 5 میں جسٹس سر مد جلال عثمانی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جبکہ بینچ نمبر 6 میں جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس اقبال حمید الرحمان شامل ہیں ۔ آئندہ ہفتے انکوائری کمیشن کے اجلاس میں تحریک انصاف اپنے دلائل کا آغاز کرے گی۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ پولیس ریفامرز ، نایاب پرندوں کا شکار ، امریکی سفارت خانہ توسیع کیسز کی سماعت ہو گی۔ آئندہ ہفتہ اردو زبان سرکاری زبان درجہ ، خواتین کی جیلوں میں حالت زار ، دوہری شہریت کیسز کی سماعت ہو گی۔
سپریم کورٹ میں فلڈ کمیشن رپورٹ ، ملکی و غیر ملکی این جی اوز ، اصغر خان نظر ثانی اور انتخابی عذرداریوں پر بھی سماعت ہو گی۔