اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔
جو ایک ڈیموکریٹک پولیٹیکل پارٹی کرسکتی تھی وہ تحریک انصاف نے کیا۔، دوبارہ دھرنا دینے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سارا مسئلہ تو تلاشی دینے کا تھا، تلاشی تو لی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل وہ پارٹی کے سینیئر رہنماوں سے مشاورت کریں گے جس کے بعد وکیل کا نام منتخب ہوگا۔
انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ میرٹ پر اگلا آرمی چیف آئے گا۔