سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کر دی

Supreme Court Karachi

Supreme Court Karachi

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی،آئی جی سندھ کے معافی مانگنے پر شوکاز نوٹس بھی واپس لے گیا۔

کراچی بدامنی کیس کی سماعت پانچ رکنی لارجر بینچ نے کراچی رجسٹری میں کی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

لارجر بینچ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کا حکم نظر انداز کیا۔جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دئیے کہ اصل میں الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ کراچی میں نئی حد بندیوں کے حق میں نہیں ہیں۔آئی جی سندھ بھی شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے تاہم انہوں نے عدالت سے تحریری طور پر معافی مانگ لی جس پر عدالت نے جاری ہونے والا شو کاز واپس لے لیا۔

آئی جی سندھ نے تحریری یقین دہانی کرائی کہ جرائم میں ملوث پولیس افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔