سپریم کورٹ کا لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تقرر نامے گھروں میں پہنچانے کا حکم

Lady Health Workers

Lady Health Workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل وفاق اور چیف سیکریٹریز صوبوں میں تقرر نامے گھروں پر پہنچانے کے حکم پر عملدرآمد کرائیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کسی کو رشوت دینے کی ضرورت نہیں، غیر قانونی مطالبہ ہو تو رپورٹ کریں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کچھ تو اسلامی ہونا چاہئے، عوام الناس کے ساتھ ناروا سلوک کب تک برداشت کیا جاتا رہے گا۔ صوبائی سیکرٹریز اور چیف کمشنر تقرر ناموں کی تقسیم کے بعد بیان حلفی دیں گے۔

عدالت نے وفاقی علاقوں کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پیر تک واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔