سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کم سن بچی سے زیادتی کیس کی سماعت

Supreme Court Lahore

Supreme Court Lahore

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق جیلانی نے لاہور میں کم سن بچی سے زیادتی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پولیس نے باریک بینی سے کیس کی تفتیش کی مگر نتیجہ کیا نکلا؟ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کم سن بچی سے زیادتی کیس کی سماعت کی۔

آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے بیان دیا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بنا دی گئی ہے، جو مزید پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے باریک بینی سے تفتیش کی مگر اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ عدالت نے 2 ہفتوں میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔