لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کے لیے اپنے حلف کی پاسداری کرتی رہےگی۔
لاہور ہائیکورٹ بار کی گولڈن ہسٹری تقرب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے بزرگوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، آئین کی بالادستی صرف الفاظ سے نہیں جذبوں سے ممکن ہوا کرتی ہے، سپریم کورٹ قانون کی حاکمیت کے لیے اپنے حلف کی پاسداری کرتی رہے گی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جس وژن کی ضرورت ہے وہ بار کے تعاون سے حاصل کرینگے۔