اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں جھوٹوں کی داستان سننے کیلئے جا رہا ہوں۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ آج کیس کی سماعت کے موقع پر دیکھتے ہیں کہ جھوٹوں کی جانب سے کون سی نئی کہانی سنائی جاتی ہے۔
میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ کیس میں کوئی نیا کمیشن قائم کیا جائے، میری دعا ہے کہ اس کیس کا جلد از جلد فیصلہ سنایا جائے تاکہ ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔