سپریم کورٹ کے روشنی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری ہونی چاہیے نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

سندھ (جیوڈیسک) کے سینئر وزیر برائے تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری ہونی چاہیے۔ اگر ملک میں یکساں بلدیاتی نظام لانا ہے تو چاروں صوبوں کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ 1979 کے بلدیاتی نظا میں تبدیلی ہونی چاہیے۔

اس نظام میں خواتین کی نشستیں نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام صوبے کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن لوگوں نے اسکولوں پر قبضہ کررکھا ہے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں جبکہ ان سے پوچھا گیا۔

کہ رینجرز اور پولیس نے بھی محکمہ تعلیم کی عمارتوں پر قبضہ کراتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ قبضہ قبضہ ہے چاہے اسکول پر کسی عام شخص کا ہو یا رینجرز حکام کا قبضہ ہو، قانون کے رکھوالوں کو چاہیے کہ وہ قبضہ ختم کریں محکمہ تعلیم ان سے قبضہ ختم کرنے کیلئے باضابطہ رابطہ بھی کرے گی۔