اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف از خود نوٹس، جی ایس ٹی وصولی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جنرل سیلز ٹیکس وصولی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری شامل ہیں۔ عدالت عظمی ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ رینٹل پاور کیس اور الیکشن امور سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی آج ہو گی۔