سپریم کورٹ : لوڈ شیڈنگ اور بلدیاتی انتخابات کے مقدمات کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ میں لوڈ شیڈنگ پر از خود نوٹس کیس، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لوڈ شیڈنگ سیمتعلق از خود نوٹس کی گزشتہ سماعت کے دوران ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کا حکم دیا تھا۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا تھا کہ حکومت ایک جامع توانائی پالیسی وضع کرے گی جسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم کے وکیل وسیم سجاد آج ترقیاتی فنڈز کا ریکارڈ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس نے بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر زور دیا تھا۔