اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو مارگلہ ہلز ٹنل پر تعمیرات سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ قومی اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔
مارگلہ ٹنل از خود نوٹس کیس میں عدالت نے مقدمہ نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ مارگلہ ہلز پر فی الحال کوئی بھی تعمیراتی سرگرمی نہ کی جائے۔ عدالت نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو نیشنل پارک کا سروے کر کے رپورٹ دو ہفتوں میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ سی ڈی اے نے رپورٹ جمع نہ کرائی تو عدالت اپنا فیصلہ دے گی۔