سپریم کورٹ کے تین رکنی بیچ کا فیصلہ، ایم پی اے ندیم سیٹھی کی رکنیت بحال

MPA Nadeem Sethi

MPA Nadeem Sethi

مصطفی آباد/للیانی: سپریم کورٹ کے تین رکنی بیچ کا فیصلہ، ایم پی اے ندیم سیٹھی کی رکنیت بحال، چند روز قبل الیکشن ٹربیونل لاہور کی طرف سے ندیم سیٹھی کا ایم پی اے بننے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا تھا، فیصلہ پر علاقہ میں جشن کا سمائ، ندیم سیٹھی کے حامیوں کی طرف سے ڈھول کی تاپ پر رقص، تفصیلات کے مطابق جسٹس نثار ثاقب کی سربراہی میںقائم ہونے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بیچ نے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو سٹے آرڈر جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل الیکشن ٹربیونل نے ری کائوٹنگ کے بعد ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی، محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی درخواست پر سپریم کورٹ کی تین رکنی بیچ نے ان کی رکنیت بحال کر دی، محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کی طرف سے قائم کئے گئے لوکل کمیشن نے جو ری کائوٹنگ کی تھی اس میں ہماری چار ہزار سے زیادہ کی لیٹ برقرار تھی، لیٹ کے باوجود ہمارے خلاف فیصلہ سسنایا گیا جو سمجھ سے بالا تر تھا جس پر ہم نے اپیل کی تھی، محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال ہونے پر علاقہ میں ان کی حامیوں کی طرف سے بھر پور جشن منایا گیا، اور ڈھول کی تاپ پر رقص بھی کیا گیا،جسٹس نثار ثاقب کی سربراہی میں قائم ہونے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بیچ میں جسٹس دوست محمد کھوسہ اور جسٹس سرمد بلال آسمانی بھی شامل تھے۔