اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
نواز چانڈیو نے پی ایس 56 کے اڑتیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کے ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل نے مخالف امیدوار اسماعیل راہو کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔ جسے سپریم کورٹ نے معطل کرتے ہوئے نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کر دی ہے۔
کیس کی مزید سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔