اسلام آباد (جیوڈیسک) فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے پانچ مجرمان کے ورثاء نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں جن میں مؤقف ﺍختیار کیا گیا کہ ملٹری کورٹ میں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔
انصاف کے تقاضوں کے پورا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملزمان کو صاف ٹرائل کا پورا موقع دیا جائے۔
چیف جسٹس نے تمام پانچ اپیلوں کو سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل بینچ تشکیل دے دیا جو 9 فروری کو اپیلوں کی سماعت کریگا۔
یاد رہے کہ علی الرحمان، نیک مارو، الف خان، محمد ایاز اور سخی محمد کو ملٹری کورٹ نے ملک دشمن سر گرمیوں پر سزائے موت سن ئی تھی جس کے خلاف انکے ورثاء نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔