سپریم کورٹ : ایم این اے خالد حسین مگسی کی رکنیت بحال

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خالد حسین مگسی کی رکنیت بحال کر دی۔

جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے این اے دو سو سڑسٹھ سے کامیاب امیدوار خالد حسین مگسی کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف درخواست کی سماعت کی، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر خالد حسین مگسی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ خالدحسین مگسی کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔