نئی دہلی (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے وزرا کو پیسے دینے کے الزام پر بھارتی سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کے وزرا پر الزام عائد کیا تھا کہ فوج کا خفیہ یونٹ کشمیری وزرا کو پیسے دیتا ہے۔
سابق آرمی چیف کے اس بیان پر بھارتی سپریم کورٹ نے وی کے سنگھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے اور یہ حکم دیا ہے کہ وہ عدالت میں آ کر اپنے بیان کی وضاحت کریں یا غیر مشروط طور پر معافی مانگیں۔ سابق آرمی چیف پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں تین ماہ کی قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔