سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود شاہراہِ دستور کا ایک ٹریک نہ کھولا جا سکا

Constitution Avenue

Constitution Avenue

اسلام آباد (جیوڈیسک) شاہراہ دستور مکمل طور پر نہ کھلنے کے باعث سپریم کورٹ کے ججز آج بھی کابینہ ڈویژن کے راستے سے ہی عدالت پہنچے۔

عدالتی حکم کے باوجود شاہراہ دستور آج بھی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر نہ کھولی جاسکی ، جزوی طور پر ٹریفک بحال تو رہی لیکن پھر بھی سڑک کے ایک طرف دھرنا دینے والوں کی گاڑیاں اور راستے میں کوڑا کرکٹ موجود ہے۔

جس کے باعث ججز نے آج بھی کابینہ ڈویثر ن کے راستے ہی سے سپریم کورٹ پہنچنے کاراستہ اختیار کیا۔