اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کے موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
آج تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کے حوالے سے خصوصی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات ہیں ، اسی حوالے سے سپریم کورٹ کے احاطے میں اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
سپریم کورٹ کے احاطے اور عمارت میں آج کوئی بھی غیر متعلقہ شخص داخل نہیں ہوسکے گا۔