اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ داکٹر علامہ طاہر القادری کو کل ہر صورت عدالت طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر اور سیاسی محاذ آرائی کے پیش نظر عمران خان اور طاہر القادری کو حکومت مخالف احتجاج کے باعث کل ہر صورت سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے۔