اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی ۔ تحریک انصاف نے مزید اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔
پانامہ کا ہنگامہ، تحریک انصاف کی جانب سے اضافی دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ میں جمع، وزیر اعظم نواز شریف کے 2012 کے انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ، چالیس صفحات پر مشتمل دستاویزات میں برٹش ورجن آئی لینڈ کے تحقیقاتی ادارے اور موزیک فونزیکا کمپنی کے درمیان خط و کتابت اور موزیک اور منروا سروسزکے درمیان ای میل اور خط و کتابت کی تفصیلات شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق منروا سروسز کی جانب سے موزیک فونزیکا کو بتایا گیا کہ مریم صفدر آف شور کمپنیوں کی بینیفیشل مالک ہیں۔
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ دستاویز سے ثابت ہو گیا کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں کی مالک ہے ۔ مریم نواز اور حسین نواز کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ جھوٹی ہے جو عدالت کو گمراہ کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔