اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث پاناما کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کی صحت اب بہت بہتر ہے ۔ ڈاکٹرز نے انہیں تین سے چار روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت پیر تک ملتوی ، شریانوں میں رکاوٹ تھی جو دور کر دی گئی۔
ڈاکٹروں نے جسٹس عظمت سعید کو تین سے چار روز آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ لارجر بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو فریقین کو بتایا کہ بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ان کے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں شعبہ انتہائی نگہداشت میں رکھا ہے ، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پیر کو بھی پاناما کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی مکمل صحت یابی کی صورت میں ہی ہو گی۔