سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک تاریخ ساز اور متنازعہ فیصلہ کیا ہے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے حوالے سے ایک تاریخ ساز اور متنازعہ فیصلہ کیا ہے، جس سے دُور رس مثبت اور منفی اثرات نمودار ہو نگے.سپریم کورٹ کا فیصلہ تاقیامت یاد رکھا جائیگا. دفعہ 62- 63 میں جو بھی آئے اسے نااہل قرار دینا چاہئیے.

آئندہ 62-63 کے لیے سپریم کورٹ میں بھی جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ سول کورٹ اور سیشن کورٹ میں سپریم کورٹ کے اسی فیصلہ کی روشنی میں کم خرچ اور بالا نشین ہوگا. کیونکہ اس کو ایک قانونی حیثیت مل گئی ہے. پاکستانی قوم کو کرپشن کے خاتمہ سے نجات کا راستہ مل گیا ہے. تمام کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا محاسبہ یقینی بنا دیا گیا ہے.

خارجی پاکستان دشمن قوتوں کو پاکستان غیر مستحکم کرنے کا ایک ہتھیار بھی مل گیا ہے. قوم کو متحد ہوکر پاکستان دشمن قوتوں و عناصرکا مقابلہ کرنا ہو گا.

جناح لیبر پارٹی.
چیئرمین سردار خالد کھٹانہ۔ جہلم.
03112491999 / 03163491999