اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے۔
ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اس کیس کے سلسلے میں تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہے، خفیہ ایجنسیوں نے میٹنگ کی، ڈی آئی جی سی آئی ڈی کا بیان بھی ہے پھر بھی 6 ماہ سے وقت مانگا جارہا ہے، آپ درست سمت میں کام کریں تھانے والوں کو سب پتا ہوتا ہے۔
تفتیش جاری رکھیں، ذمہ داروں کا تعین کر کے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے۔