سپریم کورٹ نے ہاریوں کے حالات پر سندھ سے جواب طلب کر لیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ہاریوں سے جبری مشقت لینے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو قانونی نکات پر معاونت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ بتایا جائے سندھ حکومت نے ہاریوں سے جبری مشقت لینے کیخلاف اور ان کے حالات بہتر بنانے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بدھ کو حفیظ قریشی کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سندھ کے ہاریوں سے جبری مشقت لی جارہی ہے جبکہ پاکستان کا آئین اور قانون جبری مشقت کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔