لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سیاسی مقدمات میں تمام فریقین نے عدالتی دائرہ اختیار تسلیم کیا، سپریم کورٹ سمیت عدالتیں آئین اور قانون کی پاسدار ہیں، عدلیہ کو برا بھلا کہنے والوں کے معاملے کو ذاتی حیثیت میں نہیں دیکھ رہے۔
لاہور میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جتنے بھی از خود نوٹس لئے بنیادی حقوق سے متعلق ہیں، بلوچستان جا کر دیکھا بڑے محلات میں رہنے والے والے غریبوں کے حقوق کی باتیں کرتے ہیں، ملکی سالمیت سب سے مقدم ہے، ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، مل کر ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا بھی جاؤں گا، ملک میں پانی، توانائی ،صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، عدالت کی بنیادی اصلاحات کے لئے کام شروع کر دیا، جلد اصلاحات نافذ کریں گے اور تبدیلی نظر آئے گی، فرسودہ قوانین کو تبدیلی کئے بغیر اور ججوں کی تربیت کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں۔