اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے بجلی پر دی جانی والی سبسڈی ختم کرنے سے متعلق حکومت سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دئیے تھے کہ پاکستان ایک فلاحی ریاست ہے، عوامی مفادات کیخلاف فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔ حکومت کو سبسڈی واپس لینے کی وجوہات بتانا ہو نگی۔
اسلام آباد کے ریڈ زون میں ملک سکندر کی ہوائی فائرنگ کے خلاف درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی جبکہ تھری جی لائسنس کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔