سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن 30 جولائی کو کرانے کا حکم دے دیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن 30 جولائی کو کرانے کا حکم دیدیا ہے،عدالت نے یہ حکم راجا ظفرالحق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دیا۔راجا ظفر الحق کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہو ئی ،دوران سماعت چیف جسٹس نے اس پر اٹارنی جنرل سے رائے مانگی جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ 30 جولائی کو صدارتی انتخاب کرانے میں کوئی آئینی رکاوٹ نہیں۔

صدارتی انتخاب کیلئے عوامی نمائندگی ایکٹ آڑے نہیں آتا، فیڈریشن کی حمایت کے بعد کردی ہے ۔عدالت میں الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ ہمیں انتظامات کے سلسلے میں وقت چاہیے ہو گا، جس پر چیف جسٹس نے ڈی جی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہو کہ وہ ہدایت لیکرعدالت کو آگاہ کریں۔

اس دوران سماعت میں وقفہ رہا اس دوران الیکشن کمیشن میں غیر رسمی اجلاس ہواجس میں صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا، اس بارے میں سپریم کورٹ کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن 30 جولائی کو کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نامزدگی فارم واپس لینے کی 27 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی جائے۔