فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پر بھرپور وار کیے اور کہا کہ سپریم کورٹ سے فیصلے آتے ہیں جنازے نہیں۔
سپریم کورٹ سے جنازہ نکلا تو پھر بنی گالا اور لال حویلی سے بھی نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو طلب نہیں کیا اس لیے انکے خلاف فیصلہ نہیں آئے گا۔
اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن 5 ارب روپے خورد برد کے کیس میں گھیرا تنگ ہونے پر فرار ہو گئے تھے، اب بیماری کا بہانہ بنا رہے ہیں۔ شرجیل میمن چور مچائے شور والی بات کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون نے منطق اپنائی کہ سندھ کی کرپشن کو رانا مشہود کی ویڈیوسے ملانا درست نہیں ہے۔