اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کی ترقی کے کیس میں محکمہ تعلیم سے جواب طلب کرلیا ۔
سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کی سر براہی میں 2 رکنی بنچ نے فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کی ترقی کےکیس کی سماعت کی ۔
اساتذہ کے وکیل غلام محی الدین ملک نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ تعلیم نے دیگر اساتذہ کو پرموشن دی لیکن فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کو4 فیصد کوٹہ ہونے کے باوجود پرموٹ نہ کیاگیا، عدالت نے محکمہ تعلیم کونوٹس جاری کرتےسماعت غیر معینہ مدت کیلئےملتوی کردی ۔