اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہمیش خان کی ضمانت کی درخواست سے متعلق معاملہ کی سماعت کی۔
عدالت میں ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بینک اسکینڈل کے دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ میرا موکل ہمیش خان پانچ سال سے جیل میں ہے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ باقی ملزمان ضمانت پر ر ہا ہوچکے ہیں تو ہمیش خان کو جیل میں رکھنا کیوں ضروری ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان آپس میں ملے ہوئے ہیں ٹرائل مکمل نہیں ہونے دیا جا رہا۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ کسی شخص کی آزادی کو غیر معینہ مدت کے لیے سلب نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔