اسلام آباد (جیوڈیسک) قمر زمان چودھری کی بطور چیئرمین نیب تقرری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قانون کے تحت ریٹائرڈ افسر ہی چیئرمین نیب بن سکتا ہے۔
قمر زمان چوہدری ریٹائرڈ کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفا دیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قمرزمان چوہدری کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔