سپریم کورٹ کے حکم پر مستقل ہونے والے لیڈی ہیلتھ ورکرز تین ماہ کی تنخواہ سے محروم

Lady Health Workers

Lady Health Workers

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سپریم کورٹ کے حکم پر مستقل ہونے والے لیڈی ہیلتھ ورکرز تین ماہ کی تنخواہ سے محروم، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی پولیو مہم کا بل بھی روک لیا گیا

لیڈی ہیلتھ ورکرز شدید مشکلات کا شکار، وزیر اعلی پنجاب و سیکرٹری ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر مستقل ہونے والے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل ہونے کے بعد گزشتہ تین ماہ سے کوئی تنخواہ نہ مل سکا، ضلعی انظامیہ نے پولیو اور خسرہ مہم کی مد میں دیا جانے والا بونس بھی روک لیا

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھریلوں اخراجات چلانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیو و خسرہ مہم کے اخراجات و تین ماہ کی تنخواہیں فوری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،