اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران درجنوں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔