اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے سپریم کورٹ میں تلاشی شروع ہونا پاکستان کی جیت ہے ، ڈیل فروری میں ہوئی اور سٹیمپ پیپر مارچ میں خریدا گیا۔
اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے کہ وہ نواز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرتے تھے ، پاناما کے ہنگامے میں جوں جوں شدت آ رہی ہے سیاسی رہنماؤں کی لفظی گولا باری بھی شدید ہوتی جا رہی ہے۔
آج کپتان پھر حکومت اور وزیر اعظم پر خوب برسے ، کپتان کا کہنا ہے سپریم کورٹ میں تلاشی شروع ہوتے ہی وزیر اعظم کا موقف تبدیل ہو گیا ، یہ ہی کیس پاکستان کا مستقبل طے کرے گا۔
کپتان نے طنز کرتے ہوئے کہا سنا ہے نواز شریف ڈیووس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دیں گے ، اگر ایسا ہے تو الطاف حسین کو کہنا چاہیے کہ وہ دہشت گردی پر لیکچر دے۔
کپتان نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے اور حکمران تو خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔