سپریم کورٹ : سیکریٹری دفاع نے توہینِ عدالت پر معافی مانگ لی

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹری دفاع نے سپریم کورٹ سے توہینِ عدالت پر معافی مانگ لی۔ کنٹونمٹ میں بلدیاتی انتخاب نہ کرانے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سیکریٹری دفاع کو توہینِ عدالت کا نوٹس دیا گیا تھا۔

وزارت دفاع نے توہینِ عدالت نوٹس کا جواب داخل کرادیا۔ جواب میں سیکریٹری دفاع نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر ندامت ہے۔