اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ کی تقرری کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست نمٹا دی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔
وفاق کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں وفاق کی طرف سے ہدایات نہیں دی گئیں۔لارجر بنچ نے جسٹس دیدار حسین شاہ کی بطور چیئرمین نیب تقرری کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نظر ثانی کی درخواست نمٹا دی۔