اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات کو کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کی روشنی میں برطرفی کیا گیا اور انہوں نے اپنی برطرف سپریم کورٹ میں چیلنج کی ہے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر سماعت کی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ نے شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔